نئی دہلی:19/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو میں سیاسی گھمسان کے بعد ششی کلا اور ٹی ٹی وی دناکر خاندان کو انادرمک سے باہر کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر خزانہ ڈی جے کمار نے دیر رات تک جاری رہی میٹنگ کے بعد یہ معلومات دی۔ جے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ 20 وزراء کے ایک گروپ نے پارٹی کیڈر اور حکام سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جے کمار کے مطابق، اس خاندان نے جے للتا کی موت کے بعد پارٹی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ پارٹی سربراہ ”اماں“ کی موت کے بعد سے ہی پارٹی میں مسلسل اٹھا پٹک چل رہی ہے اور انادرمک پارٹی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ان میں سے ایک کی قیادت ششی کلا کے پاس ہے۔وہیں۔ دوسرے دھڑے کی قیادت تامل ناڈو کے سابق وزیر اعلی و پنیرسیلوم کر رہے ہیں۔ ششی کلا آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جیل میں ہیں، جس کی وجہ سے ان کے دھڑے کی قیادت نائب سیکرٹری جنرل دناکر پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ منگل کو لگ رہا تھا کہ انادرمک میں دو گروپوں کے درمیان رسہ کشی میں اے پنیرسیلوم کا گروہ ہار رہا ہے کیونکہ پنیرسیلوم کی مانگ کو وزیر اعلی ای پلانی سامی کے دھڑے میں کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں لگ رہا تھا، مگر رات کو دیر سے 20 وزراء کے اجلاس میں ایک دم برعکس ہی فیصلہ ہوا۔ وزیر خزانہ ڈی جے کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ، تمام وزراء اور پارٹی کیڈر نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ایک خاندان ہماری پارٹی کو کنٹرول میں لے، جس میں دناکرن بھی شامل ہیں، ہمارے پاس کل 122 ممبران اسمبلی کی حمایت ہے، اس فیصلے نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔